اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر حسن روحانی حکومت پر تنقید کو بلامانع قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو تنقید کے ساتھ ساتھ تعاون اور ہمدردی کی بھی ضرورت ہے۔ ہم باہمی اتحاد کے ساتھ دشمن کو مایوسی سے دوچار کردیں گے۔
صدر حسن روحانی نے ہفتہ حکومت کی آمد کے موقع پر کابینہ کے ارکان کے ہمراہ حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضر ہوکر ان کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا حضرت امام خمینی (رہ) کے مرقد مطہر پر حضور اس بات کامظہر ہے کہ ہم حضرت امام خمینی (رہ) کے اہداف اور ان کے مقرر کردہ خطوط پر گامزن ہیں۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ عوام، انقلاب اسلامی کے حامی اور انقلاب اسلامی، عوام کا حامی ہے اور جب تک یہ دونوں ایکدوسرے کے ساتھ رہیں گے دنیا کی کوئی طاقت ان کو شکست نہیں دے سکتی۔
صدر روحانی نے کہا کہ حکومت پر تنقید عوام کا حق ہے حکومت اور نظام عوام کے خدمتگزار ہیں اور ہم عوام کی خدمت کرنے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔
صدر نے کہا کہ حضرت امام رضوان اللہ ہمیشہ فرماتے تھے حکومت کے دوش پر سنگین بوجھ ہے اور سبھی کو حکومت کی حمایت کرنی چاہیے اور اس مسئلہ پر وہ اصرار کرتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ہم تنقید کو سعہ صدر کے ساتھ قبول کرتے ہیں لیکن ہمیں تنقید کے ساتھ ہمدردی اور تعاون کی بھی ضرورت ہے۔
/129
24 اگست 2019 - 07:54
News ID: 970998
اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر حسن روحانی نے حکومت پر تنقید کو بلامانع قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو تنقید کے ساتھ ساتھ تعاون اور ہمدردی کی بھی ضرورت ہے۔ ہم باہمی اتحاد کے ساتھ دشمن کو مایوسی سے دوچار کردیں گے۔